قرآن رشد وہدایت کا سرچشمہ ہے،مولانا فیاض الکریم عزیزی

قرآن رشد وہدایت کا سرچشمہ ہے،مولانا فیاض الکریم عزیزی

  

تھانہ (نمائندہ  پاکستان) قرآن رشد و ہدایت کا سر چشمہ اور قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا دین و دنیا کی کامیابی کا زینہ ہے۔ حفاظ کے والدین قیامت کے دن اپنے بچوں پر فخر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار دی ایجوکیٹرسکول تھانہ کیمپس میں تقریب ختم القرآن اور دستار بندی سے معروف عالم دین مولانا فیاض الکریم عزیزی نے خطا ب کر تے ہوئے کہا۔ اس موقع پر متعدد طلباء و طالبات کو ناظرہ اور حفظ مکمل کرنے پر شیلڈز اور سرٹفیفیکیٹس دئے گئے۔ تقریب میں طلباء، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق افراد نے شرکت کی۔  جبکہ میجر لطیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل محمد نعیم سینئر صحافی حاجی فضل گل، فضل معبود صائم، مولانا طارق نواز، قاری محمد وقاص، ارشد حسین، ہدایت ارحمٰن نوید، محمد الیاس، اور دیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرفارغ التحصیل طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے  مقریرین نے سکول ہٰذاکی کامیابی قرار دی۔ پرنسپل محمد نعیم خان نے کہا کہ ایجوکیٹر سکول میں سائنس اور کمپیوٹر  جیسے جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم، اخلاقیات اور ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی تربیت اساتذہ اور والدین کی مشترکہ مہ داری ہے،۔  خوش قصمت طلباء و طالبات میں محمد سدیس،ازلان خان، ابو بکر، احمد، ایمان، خدیجہ، علینہ، فخریہ، نوین، عینا، عدن مراد، ایمان، اناب، عروبہ، ثناء امجد، علیشما، اشفہ، مہ نور، مہ نوش، زر لالہ، مرجان، اقراء شامل ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -