ٹریفک وارڈن پولیس کے نام سے جلد موبائل ایپلیکشن بھی لانچ کی جائے گی، ڈی آئی جی ہزار 

  ٹریفک وارڈن پولیس کے نام سے جلد موبائل ایپلیکشن بھی لانچ کی جائے گی، ڈی آئی ...

  

 ایبٹ آباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ لائسینس برانچ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب پولیس ڈرائیونگ لائسینس برانچ میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد شعیب، سیکرٹری آر ٹی اے محمد سہیل، ایم وی محمد انور خان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے پولیس ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کے طریقہ کار کو مزید شفاف اور عوام کیلئے آسان بنانے کیلئے ای ٹیسٹنگ سسٹم کا افتتاح کیا، ای ٹیسٹنگ سسٹم کے زریعے سائل بذریعہ کمپیوٹرسسٹم روڈ سائن کا ٹیسٹ دے گا اور یہ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد اسکا ڈرائیونگ کا پریکٹیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ٓئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے کہا کہ عوامی سہولیات اور شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کو مزید شفاف اور آسان بنانے کیلئے ای ٹیسٹنگ سسٹم شروع کیا گیا ہے اس سسٹم سے ڈرائیونگ لائسینس کے حصول میں لوگوں کو مزید شفافیت دیکھنے کو ملیں گی اور لوگ روزہ مرہ کی بنیاد پر آکر ڈرائیونگ روڈ سائن کا ٹیسٹ دے سکیں گے اس تمام سسٹم کو جلد ون ونڈو آپریشن کے تحت اس سسٹم فعال کیا جائے گا۔ ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس کے نام سے جلد موبائل ایپلیکشن بھی لانچ کی جائے گی جس کے زریعے عوام  بذریعہ موبائل ایپلیکشن ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کیلئے ٹوکن حاصل کرسکیں گے جس سے وہ بار بار لائسینس برانچ چکر لگانے اور انتظار کرنے کی تکلیف سے بچ جائیں گے۔ شاہراہ قراقرم کے تعمیراتی کام کے مکمل ہونے کے بعد وہاں پر لوکل گاڑیوں کیلئے سٹاپ بنائے جائے گا جہاں پر وہ سواریاں اتارے اور بیٹھائے گے اور غیر قانونی پارکنگ کے خاتمہ کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے،ڈرائیوروں کو اس حوالے سے مختلف سیمینار تقاریب اور میٹنگز کرکے انکو آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اسکی خلاف ورزی نہ کرے اور ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوسکے، بعدازاں خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔بچوں کو سکول لانے لے جانیوالی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی بذریعہ سکول ایڈمنسٹریشن جانچ پڑتال کی جائے گی، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ٹریفک لائسینس برانچ کی مختلف دفاتر کا بھی جائزہ لیا جہاں پر انہیں ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے ڈرائیونگ لائسینس برانچ کے حصول کے تمام مراحل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -