ملتان، رحیم یار خان، کرونا سے مزید 4مریض جاں بحق، حکومت کا ویکسی نیشن مہم تیز کرنیکا فیصلہ 

ملتان، رحیم یار خان، کرونا سے مزید 4مریض جاں بحق، حکومت کا ویکسی نیشن مہم تیز ...

  

 ملتان‘ رحیم یار خان‘ ڈیرہ (وقائع نگار‘ بیورو رپورٹ سٹی رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 2 مزید مریض جاں بحق ہوگئے‘ اموات کی مجموعی  تعداد 448 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

24 ہو گئی،11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے‘ تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کی  رہائشی 48 سالہ شہناز بی بی اور مظفر گڑھ کی 70 سالہ زہراں بی بی نے گزشتہ روز دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے 22 فروری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 448 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 24ہو گئی ہے جن میں سے 18مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  11 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 03مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 27مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 325افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 551 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ حکومت پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ ویکسین مینجمنٹ کمیٹیوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔یہ اقدام ویکسینیشن مہم میں سست روی کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے،پہلے مرحلے میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور ورکرز کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے حکومت پنجاب کا مراسلہ موصول ہونے کے بعد سی ای او ہیلتھ سے ویکسینیشن بارے رپورٹ طلب کر لی ہے،یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ویکسین مینجمنٹ کمیٹی میں سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او شامل ہیں۔ رحیم یار خان میں کرونا کے وار تھمنے لگے ہیں مزید 13افراد کروناوائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے جبکہ 2کرونا متاثرہ زندگی کی بازی ہارگئے۔صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد1961تک پہنچ گئی ہلاکتوں کی تعداد بھی119تک جاپہنچی 202کرونا متاثرہ ہسپتال و ہوم آئسولیشن میں زیرعلاج ہیں محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ 13افراد صحت یاب ہوگئے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد1961تک جا پہنچی جبکہ کرونا سے متاثرہ 2افراد ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئے ہلاکتوں کی تعداد119تک پہنچ گئی جبکہ 202کرونا متاثرہ ہسپتال و ہوم آئسولیشن میں زیرعلاج ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف  ورزی پر دو دکانیں سربمہر کردیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے  دکانداروں کو  آٹھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔انہوں نے آٹا کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے فلور ملز کا بھی دورہ کیا۔سرکاری کوٹہ کے تحت آٹا کی تیاری،پیکنگ،آٹا سیل پوائنٹس پر دستیابی اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا.اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں قانون پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔کاروباری حضرات انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -