عوام کو ماحول دوست‘ سستی بجلی فراہم کرنے کی پلاننگ تیار‘ اخترملک 

عوام کو ماحول دوست‘ سستی بجلی فراہم کرنے کی پلاننگ تیار‘ اخترملک 

  

ملتان (  نیوز  رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے محکمہ توانائی پنجاب لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

ملک نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے ندیم بابر کو محکمانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔پنجاب میں پٹرولیم کے ذخائر کی دریافت اور پٹرولیم سٹی کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پٹرولیم سٹرٹیجک سٹورج سائیٹس کی تعمیر اور سیکیورٹی پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ محکمہ توانائی کے ذیلی اداروں کے سربراہران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب کے مابین توانائی کے ایشوز کو افہام وتفہیم سے جلد حل کر لیں گے۔محکمہ توانائی متبادل زرائع توانائی کے منصوبوں پر بہترین کام کررہا ہے۔ متبادل ذرائع توانائی پالیسی انرجی سیکٹر میں انقلاب برپا کر دے گی۔ اس موقع پر وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ عوام کے لئے سستی توانائی کی فراہمی ترجیہی ہے۔ ماضی میں اپنی کمیشن کے لئے امپورٹڈ فیول پر مہنگے منصوبے لگائے گئے۔وزیر اعظم کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں عوام کے لئے ماحول دوست اور سستی بجلی کے حصول پر پوری یکسوئی سے کام کررہے ہیں۔

اختر ملک 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -