باہمت بزرگ پروگرام‘ ضلع ڈیرہ میں کیش کارڈز کی تقسیم شروع

     باہمت بزرگ پروگرام‘ ضلع ڈیرہ میں کیش کارڈز کی تقسیم شروع

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار دار کی طرف سے اپنی نوعیت کے کے واحد ''باہمت بزرگ پروگرام'' (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے معمر افراد کے لیے 14 ہزار711 کیش کارڈ فراہم کر دیئے گئے ہیں۔کیش کارڈ  کی تقسیم کے لیے ضلع ڈیرہ غازی خان میں تین مراکز  ڈیرہ غازی خان،تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں عزت و تکریم کے ساتھ بزرگ گ افراد میں کارڈ دیے جارہے ہیں پہلے مرحلے میں خواتین کو ترجیح دی جا رہی ہے  تک ضلع ڈیرہ غازی خان میں 1984 کیش کارڈ جاری کردئیے گئے۔ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ابراہیم،لاء آفسیر  ثریا مجید رانا،سوشل ویلفئیر آفیسر راجہ شہریار،اقلیتی برادری کے رہنما سلیم الیاس،متین احمد،عبدالرحمان اور دیگر نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں کیش کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی کفالت کے لئے باہمت بزرگ پروگرام احسن اقدام ہے اس سے بزرگ افراد کو ماہانہ طور پر دو ہزار روپے وظیفہ ملے گا جس سے ان کے خاندان کے معاشی مسائل کسی حد تک کم ہوں گے۔تمام مراکز میں متعلقہ بنک کے کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے جہاں بائیو میٹرک سمیت متعلقہ مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت حل کئے جارہے ہیں۔

تقسیم شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -