دنیا کو سکواش کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھائیں گے‘ عمر احمد زئی 

دنیا کو سکواش کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھائیں گے‘ عمر احمد زئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) پرنس آف قلات و چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ پرنس عمر احمد زئی نے کہا ہے کہ پاکستان پر سب سے زیادہ حق بلوچوں کا ہے ہمیں ایک (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
دوسرے کے ساتھ رابطوں کو فروغ دے کر ملک اور پاک فوج کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اسکواش کے ذریعے ملک کا رائٹ امیج دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں، سرائیکی صوبہ یہاں کے لوگوں کا حق ہے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جتنا ہوسکا ہم بھی خطے کے لوگوں کی آواز اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ اتحاد کونسل کے زیراہتمام نجی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنس عمر احمد زئی نے کہا کہ ہمارے دادا خان آف قلات میر احمد یار خان کے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ قریبی تعلقات تھے انہوں نے قائداعظم کی تحریک کے لئے 90 پاونڈ سونا عطیہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اگر سب سے زیادہ حق کسی کا ہے تو وہ بلوچوں کا ہے ہماری آبادی زیادہ ہے لیکن ہم تقسیم ہیں ہمیں صرف ایک دوسرے ساتھ رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر آقائے دو جہاں حضرت محمدؐ ہیں یہ ملک فوج کی وجہ سے چل رہا ہے اس لئے ہمیں پاک فوج کو مضبوط کرنا چاہیئے انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے آج میں بلوچوں کے درمیان ہوں آپ بلوچستان کہ طرف دیکھیں گے تو بلوچستان بھی آپ کی طرف دیکھے گا انہوں نے کہا بلوچستان کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی مایوسی ہے اس لئے ہم اسکواش کو یہاں لے آئے انٹر نیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا اور اس کا نام بھی سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ رکھا۔اسکواش کے ذریعے ہم پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔ چیئرمین بلوچ اتحاد کونسل عرفان خان رند نے خطاب کرتے ہوئے پرنس آف قلات آغا عمر احمد زئی کو ویلکم کیا اور کہا ہم نے بلوچوں کے درمیان کے کوئی فرق نہیں رکھا تمام قبائل کو موتیوں کی طرح ایک تسبیح میں پرو دیا ہے تمام بلوچ ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے رہتے ہیں انہوں نے کہا خان آف قلات کی ملک کے لئے خدمات قابل قدر ہیں اس خطے کے بلوچ بھی ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جب بھی اس ملک اور افواج پاکستان کو ہماری ضرورت پڑی ہم کسی سے بھی پیچھے نہیں رہیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شوکت خان حجانہ نے پرنس کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پرنس کو ویلکم کرنے کے لیے لاہور سے خصوصی طور پر آئے ہیں ان کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے ہم بلوچوں کو کی آگے لانے کے لئے کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ پرنس آف قلات کے نمائندہ میر نصیب اللہ بنگلزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملتان آکر بے حد خوشی ہوئی ہے یہاں کے بلوچ بھائیوں اور خطے کے لوگوں نے اسکواش لیگ میں بہترین رسپانس دیا اور محبت کا اظہار کیا ہے جسے ہم کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بلوچوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دے کر آپسی رشتے مزید مظبوط کریں گے۔ اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری جاوید اقبال عنبر رند نے پرنس آف قلات کی اسلام اور ملک کے لئے خدمات کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ خان آف قلات نے ریاست قلات کا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا اور قائداعظم کو سونے میں تول دیا تھا انہوں نے کہا اس خطے کے لوگ بھی ان کے نقش قدم پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ ملک اور اس کی بہادر فوج ہماری شان ہے، ہم ملک کے دفاع اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں اور مشکل وقت میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر ہوں گے۔ عشائیہ میں سی ای او ایجوکیشن ملتان ریاض خان بلوچ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبداللہ خان جلبانی، میر نصیب اللہ بنگلزئی، شوکت خان حجانہ، مشتاق خان لاشاری، امین خان بزدار، ارشد خان رند، ناصر لاشاری، احمد حجانہ، سجاد بلوچ، میر محمد یوسف حسنی، زین الدین اور اکرم بلوچ اور شریک تھے اس موقع پر پرنس آف قلات آغا عمر احمد زئی کو بلوچی دستار اور سرائیکی اجرک بھی پہنائی گئی۔
عمر احمد زئی