عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 18گرانفروش پکڑے گئے: 2لاکھ سے زائد جرمانہ 

عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 18گرانفروش پکڑے گئے: 2لاکھ سے زائد جرمانہ 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ 957 انسپکشنز کی گئیں اور 110 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر 02 لاکھ 22 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور 18 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا جبکہ 18 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروانے کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -