تلخ کلامی‘ داماد کی ساس‘ سسر پر فائرنگ‘ دونوں شدید زخمی

تلخ کلامی‘ داماد کی ساس‘ سسر پر فائرنگ‘ دونوں شدید زخمی

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کیلئے انیوالے شوہر نے غصے میں آکر فائرنگ شروع کردی۔جس کے نتیجے میں ساس اور سسر زخمی ہوگے‘ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے گجر چوک کارہائشی خورشید عرف پنوں اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کی غرض سے اپنے سسرال پہنچا۔جہاں خورشید عرف(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

 پنو کی اپنے سسر 55 سالہ کالے خاں اور 50 سالہ ساس کنیز مائی کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی،خورشید عرف پنو نے طیش میں آکر پسٹل سے سیدھے فائر کئے۔جسکی زد میں آکر ساس اور سسر پر  زخمی ہوگئے،فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے ملزم کو دبوچ لیا جس کی خوب درگت کے بعد مقامی پولیس کو اطلاع دی،اطلاع پاکر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں  کے مطابق کنیز مائی کے دو فائر لگے ایک فائر چھاتی پر بائیں جانب،دوسرا جبڑے پر لگا جبکہ کالے خاں کی بائیں ٹانگ پر  فائر لگا جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،پولیس نے موقع سے عوام کے ہجوم سے ملزم خورشید عرف پنون کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے بند حوالات کردیا،پولیس کے مطابق ملزم خورشید عرف پنو کی چندسال قبل کالے خاں کی لڑکی کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے دوبچے پیداہوئے تھے،ملزم کو بچوں کو ملنے کے لئے آئے روز اپنے سسرال آیاکرتا تھا جس نیاپنی بیوی کو گزشتہ روز قبل طلاق دی تھی جو زبردستی طلاق دینے کے بعد اپنی بیوی بچوں کو اپنے ساتھ لیجانا چاہتا تھا،سسرالیوں کی جانب سے نہ بھجوائے جانے کے رنج میں ملزم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -