ماحولیاتی آلودگی سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے،سعدیہ سہیل

   ماحولیاتی آلودگی سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے سابق ادوار میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے آج ہمیں آلودگی کا سامنا ہیے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 2 برس کے دوران لاہو رمیں 10 لاکھ سے زائد درخت لگائے ہیں جو چند برس میں قدآور درخت بن جائیں گے جس سے شہر میں سموگ کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور آلودگی میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں اینٹوں اور سیمنٹ کا جگہ جگہ استعمال کرکے قدرتی حسن کو تباہ و برباد کیا گیا۔نئی نسل کو صاف ستھرا ماحول دینے کی بجائے آلودہ فضا دی گئی۔انہوں نے کہاکہ انہی حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سموگ کا مسئلہ سنگین ہوا۔ انہوں نے کہاکہ شہری مسائل اور عوامی ضروریات پر پنجاب حکومت کی گہری نظر ہے- پنجاب کے تمام تر اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج تشکیل دئیے جارہے ہیں اضلاع کی ترقی کے عزم پر کاربند ہیں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -