ڈیرہ: پی ٹی آئی عہدیداروں کا اجلاس‘ سردار  احمد علی دریشک ار دیگر شخصیات کی شرکت

ڈیرہ: پی ٹی آئی عہدیداروں کا اجلاس‘ سردار  احمد علی دریشک ار دیگر شخصیات کی ...

  

  ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف تحصیل کے (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

عہدیداران کا اجلاس ہوا،جس کی صدارت تحصیل صدر سردار محمد شریف لغاری نے کی ضلعی صدر ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک مہمان خصوصی تھے اجلاس میں عہدیدران سے پارٹی امور اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی آئندہ کا لائحہ عمل کے احکامات جاری کیے اس موقع پر جنرل سیکرٹری فیاض خان گشکوری ایڈوکیٹ، وائس پریذیڈنٹ سید عاشق حسین بخاری سینئر وائس پریزیڈنٹ مہر فدا حسین ایڈوکیٹ انفارمیشن سیکرٹری عابدیحئی خان بابر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عابد حسین ملکانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد تبسم امتیاز، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد ابوبکر نہر،سیکرٹری ثاقب ستار پتافی اورفنانس سیکرٹری سجاد خان زور شریک تھے سردار احمد علی خان دریشک نے کہا کہ آپ لوگ پارٹی کا اثاثہ ہے ہم تمام معزز اراکین کی رائے کو مدنظر رکھ کر آئندہ کی میٹنگ میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیمی امور کو مکمل کیا جائے گا اور ترقیاتی کام یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی تشکیل دے کر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے لئے نے جو ترقیاتی پیکج دیا ہے پارٹی کے معزز اراکین کی مشاورت سے کام کروائے جائیں گے۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -