بوسیدہ نظام عوام کی فلاح و بہبود  میں بڑی رکاوٹ‘ مسز شاہدہ احمد

بوسیدہ نظام عوام کی فلاح و بہبود  میں بڑی رکاوٹ‘ مسز شاہدہ احمد

  

خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

 شاہدہ احمد نے کہا ک سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد سیٹ پر ایڑی چوٹی کا زور اور کیمپ لگا اراکین اسمبلی کے ضمیروں کا سودا کر رہی ہے جو کہ انتہائی شرم ناک ہے جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے حکومت بھرپور اقدام کر رہی ہے وہ یہاں صوبائی حلقہ 209معززین علاقہ کے وفود سے بات چیت کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ بوسیدہ نظام عوام کی فلاح و بہبود میں بڑی رکاوٹ ہے وزیر اعظم عمران خان اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن اقتدار کی باریاں مقرر کر کے قومی وسائل لوٹنے والے سسٹم کی تبدیلی نہیں چاہتے اور جمہوریت کی آڑ میں بو سید نظام کا دفاع کر رہے ہیں۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -