ملک کو سرسبز بنانے کیلئے ہر شہری کردار  ادا کرے‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

ملک کو سرسبز بنانے کیلئے ہر شہری کردار  ادا کرے‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سرسبز رکھنے کے لئے درخت لگانا چاہئیں، پودے انسان دوست ہوتے ہیں اور معاشرے کا ہر شہری زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکے شجرکاری مہم میں اپنے حصہ کا ایک پودا لگا کر اس صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوں۔وطنِ عزیز پاکستان ہمارا گھر ہے اسے صاف ستھرا رکھنا ہمارا فرض بنتا ہے۔ جس طرح ہم سب اپنے گھروں کی صفائی ستھرائی کرتے ہیں اس طرح وطن کی بھی کرنی چاہیے۔ اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنے والے  باشندے  ہی مہذب قوم ہو سکتے ہیں۔ ہمارے دین ِاسلام نے صفائی پر بہت زور دیا ہے،یہاں تک کہ صفائی کو آدھا ایمان قرار دیا گیا ہے پرنسپل سکول ہذا میڈم فرخندہ اعظم نے کہا کہ پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے ہم اسے کامیاب بنائیں، چاہے ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہو کہ یہ صحت و صفائی اور سرسبز و شاداب ملک ہماری ہی آنے والی نسلوں کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے تقریب میں سکول کی طالبات نے رنگ بر نگے ثقافتی ملبوسات میں ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اور آخر میں پود لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر اساتذہ کرام مسزفرزانہ مشتاق،مسز ظلِ ہما،مسز ریحانہ،فح ریاض،جمیلہ نسرین،مہوش،رضیہ سلطانہ،سمیر اانجم،اسماء حمید،تسنیم و دیگر موجود تھیں۔

شاہینہ نجیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -