ملک گیر‘ بھرپور احتجاج ہی مختلف بحرانوں  کا حل‘ سید ذیشان اختر کی بات چیت

  ملک گیر‘ بھرپور احتجاج ہی مختلف بحرانوں  کا حل‘ سید ذیشان اختر کی بات چیت

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کا اوپن بیلٹ انتخابی ڈرامہ فلاپ اور بری طرح بے نقاب ہو گیاہے۔ عمران خان سرکار شفا ف،غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ناکام و نااہل عوام دشمن حکومت خود سیاسی محاذ پر شدت اور انارکی پھیلا رہی ہے۔حکومت اپنی ناکامیوں کی اصلاح اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے فاشسٹ طرز سیاست پر عمل پیراہے۔ ملک گیر اور بھر پور احتجاج اور تحریک ہی بحرانوں کا حل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی، آئینی اور پارلیمانی بحران خطرناک انجام کی طرف بڑھ رہاہے۔ حکومت اور قومی قیادت تیزی سے بندگلی کی طرف دوڑتے چلے جارہے ہیں۔شخصی گلیمر، خاندانوں، دھڑوں، مال و زر کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔ ریاستی طاقت سے انتخابات کی انجینئرنگ فرسودہ اور ناقابل برداشت طریقہ واردات بن گیاہے۔ سینیٹ انتخابات، گلگت بلتستان اور ضمنی انتخابات نے پھر بے نقاب کردیاہے کہ نام نہاد سیاسی جمہوری پارٹیاں خود جمہوریت اور پارلیمانی نظام سے دشمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ داغدار، جانبدار اور پرتشدد انتخابات جمہوری انتخابی عمل کیلئے جان لیوا بن جائیں گے۔ آئین، عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کا تقاضا ہے کہ تمام جمہوری قوتیں قومی ڈائیلاگ پر آمادہ ہوں۔ قومی ترجیحات پر اتفاق کریں اور انتخابی اصلاحات کرلیں۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -