آج ملتان چیمبر آف کامرس میں کھلی کچہری  ٹیکس گزاروں کی مسائل حل کرنیکا فیصلہ

آج ملتان چیمبر آف کامرس میں کھلی کچہری  ٹیکس گزاروں کی مسائل حل کرنیکا فیصلہ

  

 ملتان (نیوز  رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

پر چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس آر ٹی اوملتان عابد رضا بودلہ اورکمشنر ان لینڈ ریونیومسز زاہدہ سرفراز آج منگل ایوان تجارت وصنعت ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لا رہے ہیں۔ اس کھلی کچہری کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی شکایات سنی جائیں گی اور ان کا موقعہ پر ہی ازالہ بھی کیا جائے گا۔ چیف کمشنر عابد رجا بودلہ نے ٹیکس گزاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر  ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے ہیں اور یہ کھلی کچہری بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا اور ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر نے سختی سے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو فوری طور پرحل کیا جائے۔

کھلی کچہری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -