عقیدہ ختم نبوتؐ کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام ہونگے، علماء
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،خطیب مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ مولانا محبوب الحسن طاہر،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز نے کہا عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے گی زندگی کی آخری سانس تک ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے جامع مسجد فاروق اعظم رسول پارک نیو مزنگ لاہور میں دوروزہ ختم نبوت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی اس لیے انگریز سامراج نے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کر تے ہو ئے مرزا غلام احمد قادیانی کو کھڑا کیا۔اکابرین کی جدوجہد کی بدولت اللہ تعالی نے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھا اور انگریز کی سازش کو ناکام بنایا۔مبلغ ختم نبوت لاہور مولاناعبدالنعیم نے کہا کہ اکابرین امت کی جدوجہد کی بدولت پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اب ہم سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اخلاص کے ساتھ دینی اعمال میں سر گرم ہوں اور نمود و نمائش سے احتراز کر تے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کریں۔
لماء نے کہا کہ ملک عزیزمیں قادیانیت کی اسلام و ملک دشمن غیر آئینی و غیر قانونی سر گر میوں کو پرو موٹ کیاجا رہا ہے جس سے مسلمانوں اور دینی و مذہبی جماعتوں میں تشویش پائی جا تی ہے۔کورس کے آخر میں سامعین سے وعدہ لیا گیا کہ وہ 13مار چ تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس آئیڈیل کرکٹ گراؤنڈ کالج روڈ ٹاؤن شپ لاہور کی تیاری اوردعوتی مہم بھرپور انداز میں چلائیں اور کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔اس موقع پرمولانا مفتی محمد ساجدلاہور ی،مولانا ضیاء الرحمن، ملک محمداسماعیل موجود تھے۔