ڈی جی ایکسائز میڈم صالحہ سعید کی آج ملتان میں اہم میٹنگ‘ افسر الرٹ
ملتان ( نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
میڈم صالحہ سعید آج ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر عاصم سلیم بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب ملتان میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران ملتان اور ڈی جی خان ڈویژنز کے ڈائریکٹر عبداللہ خان جلبانی اور دیگر سینئر افسران سے ٹیکسز کے مختلف امور پر اہم میٹنگ کریں گی اور فروری 2021 تک کے دورانیہ میں پراپرٹی ٹیکس، لگژری ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور موٹر ٹیکس و ٹوکن ٹیکس کے وصولی اور اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا واضح رہے کہ ڈی جی خان ڈویژن میں ڈائریکٹر ایکسائز کی عدم تعیناتی کے باعث ڈی جی خان ڈویژن کا ایڈیشنل چارج بھی ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی کے پاس ہے
افسر الرٹ