محروم طبقات کو بلا امتیاز طبی سہولیات دینا مشن ہے،ڈاکٹر عبدالباری خان

  محروم طبقات کو بلا امتیاز طبی سہولیات دینا مشن ہے،ڈاکٹر عبدالباری خان

  

کاہنہ(نامہ نگار) انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا ہے کہ کیو ایف۔این ایس ٹی کیمپس کا بنیادی مقصد معاشرے کے محروم طبقے کو بلا امتیاز معیاری صحت کی نگہداشت فراہم کرنا ہے۔انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک (آئی ایچ ایچ این) کیو ایف۔ این ایس ٹی (قرشی فاؤنڈیشن اور نعمت سلیم ٹرسٹ) کی تعمیر کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے گذشتہ روز رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں گولف کے انفرادی اسٹبل فورڈ گیم کے 18 سوراخوں میں 100 گولفرز نے حصہ لیا۔ انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے شرکا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں دوسرے سب سے بڑے صوبے میں توسیع کی ضرورت ملک میں معیاری صحت کی دیکھ بھال کی مستقل طور پر پھیلتی ہوئی ضرورت کی حد تک پہنچ گئی۔منصوبے کا کل تخمینہ شدہ رقبہ 0.93 ملین مربع فٹ ہے جبکہ اس منصوبے کی کل تخمینہ لاگت 10.5 بلین روپے ہے۔امید ہے کہ ہسپتال ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد سالانہ 10 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی خدمت کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -