پنجاب ہائی وے میں بڑے پیمانے پر کرپشن تحصیلداروں‘ لینڈ ایکوزیشن کلکٹر‘ پٹواری  کے خلاف شکنجہ تیار‘ جلد کارروائی متوقع

پنجاب ہائی وے میں بڑے پیمانے پر کرپشن تحصیلداروں‘ لینڈ ایکوزیشن کلکٹر‘ ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  محکمہ انسداد رشوت ستانی نے پنجاب ہائی وے (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

ملتان میں  دو تحصیل دار۔ایک لینڈ ایکوزیشن کلکٹر۔1 پٹواری اور تین پرائیوٹ افراد کو گرفتار کرنے کے حوالے سے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔اینٹی کرپشن نے چونگی 09 سے مچھلی منڈی روڈ کی توسیع کیلئے ایک منصوبہ تیار کیا تھا۔محکمہ ہائی وے کے دو تحصیل دار ظفر اقبال۔حافظ جلیل الرحمن۔لینڈ ایکوزیشن آفیسر وسیم خان۔پٹواری محمد ابراہیم جبکہ پرائیوٹ افراد میں حسین شاہ۔شوکت حسین۔اور محمد سعید نے ملی بھگت کرکے متاثرین کی کروڑوں روپے کی رقم دبا لی ہے۔جعلی ووچرز جاری کرکے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔دوران انکوائری ان پر حصول اراضی کی آڑ میں کروڑوں روپے کا غبن کا الزام ثابت ہوا۔اور انکے خلاف اینٹی کرپشن ملتان سرکل میں مقدمہ نمبری 15/18 بھی درج کیا گیا۔گزشتہ روز ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  ملتان حیدر عباس وٹو نے مذکورہ ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

متوقع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -