ڈیرہ: ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

ڈیرہ: ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب(بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

 سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں میں شفافیت کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ٹوٹیفکیشن کے مطابق چھ رکنی کمیٹی کے کنوینیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ہوں گے اراکین میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز،سی ای او تعلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل شامل ہیں.علاؤہ ازیں ٹیلنٹ ہنٹ کے ہر پروگرام کیلئے بھی غیر جانیبدار ججز کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے گائیکی کیلئے عابد لودہی،ابوذر غفاری،خالق شمیم،انسٹرومنٹل میوزک کیلئے خلیل خان،عابد لودہی اور محمد رفیق،شاعری کیلئے ڈاکٹر نجمہ شاہین،قاضی شریف،فرید ساجد لنگاہ،شارٹ سٹوری کیلئے بشری قریشی،ڈاکٹر غلام شبیر قاسم،پروفیسر آفتاب سرائی اور فائن آرٹس کے مقابلوں کیلئے منور احمد،ثمرین رمضان اور خالد حسین اقبال کو شامل کیا گیا ہے

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -