غربت،معاشی بدحالی سب سے بڑا مسئلہ ہے،عابد صدیقی

غربت،معاشی بدحالی سب سے بڑا مسئلہ ہے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت،افلاس اور معاشی بدحالی ہے جبکہ حکمران صرف مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے حکومت نے عام آدمی کو رزق سے کوسوں دور کر دیا ہے۔

 یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جس کے بعد لوگ فاقوں تک چلے گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی‘ ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنی تیزی سے موجودہ حکومت غیرمقبول ہوئی ہے‘ اس کی مثال نہیں ملتی تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ آ چکی ہے تحریک انصا ف کی حکومت نے انہیں ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا، جس سے پاکستان کے عوام بہت پریشان ہیں، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -