اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے انتشار پھیلا رہی ہے‘ خاور علی شاہ 

اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے انتشار پھیلا رہی ہے‘ خاور علی شاہ 

  

کبیروالا(نامہ نگار) اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے سیاسی انتشار پھیلانے سے باز رہے، حکومت نے ضمنی الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنایا،دھاندلی کی جاتی تو اپوزیشن والے ایک (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

سیٹ بھی جیت نہ پاتے،سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کریگی،پیپلز پارٹی کا”سرپرائز“ دینے کا دعویٰ حقیقت نہیں بلکہ سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے سوا کچھ نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کبیروالا شہر میں سابق سٹی ناظم ملک محمد ظریف کے چچازاد بھائی اور سیدگروپ کے سینئر کارکن ملک خالد الرحمن اور کھوہ زین العابدین میں مرکزی انجمن تاجران کبیروالا کے سابق جنرل سیکرٹری میاں سلیم رضاچاون کے بھتیجے کاشف چاون کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بلند ویژن کے تحت صوبائی حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔اس موقع پر مبشر حسن خان بھٹہ،چوہدری محمد قاسم ارائیں،ملک خالد شفیق،راؤ آصف سعیدی،رانا نوشاد احمد،سردار عاطف سہو اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -