پی ایم سی: بھاری فیسیں بٹورنے والے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو نوٹس

       پی ایم سی: بھاری فیسیں بٹورنے والے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی)نے داخلے کے لئے بھاری عطیات.رقوم تین سے پانچ سال کی ایڈوانس فیس وصول کرنے کے الزامات (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)
کے تحت ملک بھر کے متعدد پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔پی ایم سی کو متعدد پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کیخلاف طلبا و طالبات نے شکایات کی تھیں کہ کالجز داخلے کے دوران سنگین نوعیت کی بے قاعدگیوں کے مرتکب اور بھاری رقوم طلب کررہے ہیں۔داخلے کے لئے طلبا و طالبات کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ تین سے پانچ سال کی ایڈوانس فیس جمع کروائیں۔پی ایم سے نے پاکستان میڈیکل اتھارٹی کو ان شکایات کا جائزہ لینے،پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی داخلے کی حتمی لسٹ اور پی ایم سی کی جانب سے جاری میرٹ لسٹ کو کراس چیک(مختلف ذرائع سے چھان بین)کرنے کی ہدایت کی ہے۔انٹرویوز میں امتیازی رویہ اختیار کرنے اور کئی طلبا کو اضافی نمبروں سے نوازنے،قومی انٹری ٹسٹ(نیشنل ایم ڈی کیٹ)کوالیفائی کرنے والے طلبا و طالبات کی فہرست کا جائزہ لینے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
نوٹس