سیدعطاء المہیمن شاہ بخاری کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں،علماء

 سیدعطاء المہیمن شاہ بخاری کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں،علماء

  

   لاہور (پ ر)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام قائدتحریک تحفظ ختم نبوت امیرمجلس احرار اسلام جانشین امیرشریعت سیدعطاء المہیمن شاہ بخاری ؒ کی یادمیں تعزیتی ریفرنس دارالعلوم حنفیہ جامع مسجدلبرٹی میں مہتمم حافظ شعیب الرحمن قاسمی کی صدارت میں منعقدہواجس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ متحدہ علماء کونسل مولاناعبدالرؤف ملک امیر ژورلڈپاسبان ختم نبوت پیرسلمان منیرنائب امیرجماعت اسلامی ڈاکٹرفریداحمدپراچہ کنوینئرتحفظ ختم نبوت الائنس علامہ محمدممتازاعوان چیئرمین مسلم لیگ (علماؤمشائخ)پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری رہنما جے یوآئی رحمت اللہ لاشاری،حافظ نیازاحمدبنگلانی رہنماجے یوپی صاحبزادہ جمشیداحمدنورانی،مفتی عاشق حسین رہنماجمعیت اہلحدیث شیخ محمدنعیم بادشاہ، مولانا عبدالستارنیازی،مولانامحمدیوسف احرار نے کہاکہ ابن امیرشریعت سیدعطاء المہیمن شاہ بخاری ؒ ایک عظیم دینی،علمی اورروحانی شخصیت تھے انکی 60سالہ دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

عمربھرفتنہ قادیانیت کارد کیاوہ سچے مومن وعاشق رسولؐاورپاسبان ختم نبوت تھے انکے عظیم مشن کوزندہ وتابندہ رکھاجائے گا۔ نیزتعزیتی ریفرنس میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی اسلام وآئین پاکستان دشمن سرگرمیوں پرگہری تشویش کااظہارکیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -