مدارس پاکستان کی نظریاتی‘ جغرافیائی سرحدوں کے محافظ‘ حنیف جالندھری 

مدارس پاکستان کی نظریاتی‘ جغرافیائی سرحدوں کے محافظ‘ حنیف جالندھری 

  

کبیروالا(نامہ نگار)  مدارس دینیہ کی آزادی وخود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،دینی مدارس، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، جس نے بھی مدارس کو ختم کرنے یا دبانے کی کوشش کی وہ خود مٹ گیا،مدارس کو کمزور کرنے کا مطلب پاکستان (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں پر حملہ ہے،ماضی کے حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے جو تبدیلی کے نام پر تو آئے لیکن عملی میدان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ لوگوں کے مسائل بڑھے ہیں،ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ  مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر کے ہمراہ اساتذہ کرام،طلباء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  مدارس اپنے عظیم ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمت واستقامت کے ساتھ دین اسلام کی ترویج اور ملک وملت کی تعمیر میں اپنا سفر جاری رکھیں گے اور اس کی راہ میں ہر قسم کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،دینی مدارس کے طلباء، اساتذہ،علمائے کرام، مشائخ عظام اصحاب صفہ او رعلوم نبویؐ کے وارث اور امین ہیں۔ یہی مدارس دینِ اسلام کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ قال الرسولؐ  کی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں۔ روزِ اول سے دینِ اسلام کا تعلق تعلیم وتعلم اور درس وتدریس سے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل مدارس اور مساجد کو اعتماد میں لئے بغیر ہونے والی کسی بھی قانون سازی ا ور فیصلے کو ہم تسلیم نہیں کیا جاسکتا،جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کا شمار معروف دینی مدارس میں ہوتا ہے،جس نے علوم اسلامیہ کی ترویج اشاعت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ ملی اور دینی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا۔جامعہ سراج العلوم کبیروالا کے بانی مولانا محمد شفیع رحمۃ اللہ اور ان کے صاحبزادگان مولانا محمد معاویہ،مولانا قاری محمد زبیر اور مولانا عطاء الحق قاسمی مرحوم نے شان رسالتؐ،عقیدہ ختم نبوتؐ،صحابہ کرامؓ اور اہل بیت ؓکی عظمت واحترام کے تحفظ کے لئے جو بھرپور کردار ادا کئے،وہ ملت اسلامیہ کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حرفوں سے لکھا جاتا رہے گا۔اس موقع پر انہوں نے اپنی بعض ناگریز مصروفیات کے باعث جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کی تقریب تکمیل بخاری شریف میں شرکت نہ کرسکنے پر اساتذہ اور طلباء سے معذرت کی۔قبل ازیں  وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کا جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا پہنچنے پر گل پاشی کرکے شاندار استقبال کی گیا۔ اس موقع پر  حاجی ملک محمد اشرف،شیخ راشد ندیم،مولانا حسنین حیدر،شیخ خلیل احمد،شیخ سہیل انور،ملک فاروق احمد،قاری محمد ابوذر،حافظ امجد زکریا،حفیظ سعیدی،محمد شفیع ثانی،فہد الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

حنیف جالندھری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -