روجھان میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پولیو ورکرز کا احتجاج

 روجھان میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پولیو ورکرز کا احتجاج

  

را جن پو ر (نا مہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ روجھان کے دفتر کے سامنے پولیو ورکرز نے تنخواہیں نہ ملنے پرامن احتجاج کیا‘ تحصیل روجھان کے پولیو ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے‘ پولیو ورکرز نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ روجھان کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

ہوئے کہا کہ ہماری تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے ہیں اور ہمارے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہین ہمارے بچے اسکول فیسوں کی عدم ادائیگی پر گھر بیٹھ گئے اور ہماری بجلی میٹرز بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اتار لیئے گئے ہیں‘احتجاج کرنے والے پولیو ورکرز نے وزیراعلی پنجاب، وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہیں جلد ادائیگی کی جائیں تاکہ ہماری معاشی مشکلار کم ہوں احتجاج کرنے والے پولیو ورکرز نے ہاتھوں میں کتبے آٹھا رکھے تھے جن پر تنخواہوں کی ادائیگی بارے تحریں درج تھیں دوسری جانب اس سلسلے میں ہماری بات سی ای او ہیلتھ راجن پور چوہدری محبت علی سے ہوئی ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راجن پور پولیو ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں لاہور جا رہے ہیں 25 فروری تک ان کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹ میں بھیج دی جائیں گی۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -