ڈاکٹر شوکت رضوی کی فلاحی خدمات جاری رکھیں گے،روزی رضوی

ڈاکٹر شوکت رضوی کی فلاحی خدمات جاری رکھیں گے،روزی رضوی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم الحاج ڈاکٹر شوکت علی شاہ رضوی کی دوسری برسی پر ان کی دختر نیک اختر ڈاکٹر روزی رضوی نے اپنے بیان میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم والد نہایت نیک منش خدا ترس اور خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے،ہم ان  کے مشن کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ مزید کہا کہ تعلیم شعور آگہی روشنی بانٹنے کی جدوجہد لگن اور عزم مجھے اپنے والد ماجد سے ورثے میں ملا اس چراغ شعور کی معاشرے میں چہار سو روشنی پہنچائیں گے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -