شوہر نے بیوی مار ڈالی‘ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق 

شوہر نے بیوی مار ڈالی‘ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی‘ ترنڈہ محمد پناہ‘ رحیم یار خان‘ ٹھٹھہ صادق آباد (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)مکان نام نہ کرانے کے رنج پر شوہر نے بیوی قتل کردی تفصیل کے مطابق نوید حسین گرواہ سکنہ چک نمبر16ڈبلیو بی نے بتایا کہ وہ غفور ٹاؤن میں سلطان اور بابر کے ہمراہ (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
اپنی بہن عابدہ تصور کے پاس بیٹھا تھا کہ میرا بہنوئی الطاف اور اس کا بھائی عباس آگئے اور مکان نام نہ کروانے پر جھگڑا کرنے لگے اسی اثناء میں بہنوئی الطاف نے بھائی عباس کے اکسانے پر اس کی بہن پر پسٹل سے پے درپے فائر کھول دیے جن سے وہ موقع پر جانبحق ہوگئی ملزمان پسٹل لہراتے ہوے فرار ہوگئے تھانہ دانیوال کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ٹرک کی ٹکر لگنے سے 4 بچوں کا باپ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بستی غازی پور کا رہائشی 35 سالہ نوجوان تسلیم گزشتہ روز موٹر سائیکل پر اپنے کاروباری ساجھے دار کو ملنے جارہا تھا کہ چوک اکبر کے مقام پر سڑک کراسنگ کے دوران پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں تسلیم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی 4 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ صادق آباد کا رہائشی 30 سالہ نیاز احمد اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ تھانہ منٹھار کی حدود چک 222پی کے رہائشی حق نواز نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے محمد علی کو اپنی بہن لعل خاتون پر علاقہ کے رہائشی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر ملزم محمد علی نے گزشتہ سے پیوستہ روز اپنی بہن لعل خاتون کو پسٹل کا فائر مار کر قتل کردیا اورفائرکی آواز سن کر اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرارہوگیا۔اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل ہونے والی لعل خاتون کی نعش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے قتل ہونیوالی لعل خاتون کے والد حق نواز کی مدعیت میں ملزم محمد علی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ موٹر سائیکل ہائی ایس ویگن حادثہ میں جاں بحق نوجوان نماز جنازہ ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا‘ متوفی کے ورثا نے معاف کردیا، پولیس، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پل 132 ملتان دنیاپور روڈ پر چک نمبر 133 کے سامنے تیز رفتار ہائی ایس ویگن کی ٹکر کے ں اع موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد وحید ولد مشتاق گجر سکنہ چک نمبر 133 دس آر جاں بحق ہوگیا تھا، متوفی محمد وحید کو نماز جنازہ ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد مہر مقصود نکیانہ کے مطابق متوفی کے ورثا نے ہائی ایس مالکان ڈرائیور کو معاف کردیا ہے۔
حادثات