”ب فارم“ ڈیٹا فیڈ کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع
جام پور (نامہ نگار) حکو مت پنجاب نے بچوں کے ریکارڈ آن لائن (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)
کرنے۔ ب فارم۔ ڈیٹا فیڈ کرنے کے لیے اکتیس مارچ تک تاریخ بڑھا دی ہے۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے سی ای او ز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سی ای او کے نام مراسلہ میں بچوں کے ب فارم۔ ریکارڈ ان لائن کرنے اور ڈیٹافیڈ کرنے میں دشواری کے پیش نظر اکتیس مارچ تک تاریخ بڑھا دی۔ قائم مقام سی ای او ایجوکیشن راجن پور ذوالفقار علی خان ملغانی نے تینو ں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز اور ضلع بھر کے ہائر سیکنڈیری وہائی سکولوں کے سربرہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
توسیع