ایم بی بی ایس کے ٹاپ میرٹ پرآنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

ایم بی بی ایس کے ٹاپ میرٹ پرآنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

  

   لاہور(پ ر)  پنجاب بھر سے ایم بی بی ایس کے لئے ٹاپ میرٹ پر آنے طلبا و طالبات جن کا داخلہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب برائے سال اول کا اہتمام۔ تقریب کے مہمان خصوصی بیرسٹر نبیل احمد اعوان سیکرٹری سپشلائذڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔تقریب کے شرکا سے خطاب میں ان کا کہنا تھا بطور کیمکولین اپنے مادرعلمی میں آ کر خوشی ہوئی تمام طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ  کو دوران طالبعلمی ریسرچ کو بھی فوقیت دینی چاہیے پرو وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم خان کا کہنا تھا کہ میری اس ادارے سے 42سالہ یادیں وابستہ ہیں آپ لوگوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلی اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی نے تمام طلباء  و طالبات سے حلف لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -