غیر قانونی الاٹمنٹ کیس: سلطان محمود ہنجرا‘ غلام قاسم  محمد افضل کیخلاف کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی 

  غیر قانونی الاٹمنٹ کیس: سلطان محمود ہنجرا‘ غلام قاسم  محمد افضل کیخلاف کیس ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی الاٹمنٹ (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

کیس میں ملوث سابق لیگی ایم این اے سلطان محمود ہنجرا، لیگی ایم پی اے غلام قاسم ہنجرا اور محمد افضل سمیت سات ریونیو افسران کے خلاف کیس کی سماعت مزید کاروائی کے لیے 25 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر وکلا بحث ہونی باقی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمان سابق لیگی ایم این اے، ایم پی اے سمیت ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری شروع کی گئی، جنہوں نے متعدد شہریوں کو پلاٹ فراہم کرنے کے عوض بھاری رقم ہتھیائی تھی۔ ملزمان نے کوٹ ادو میں پلاٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا لیکن پلاٹ نہیں دیے جس پر نیب نے انکوائری کرکے ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرکے عدالت پیش کیا ہے تاہم ملزمان نے عدالت میں 265-k کے تحت درخواست دائر کی ہے اور موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انتقامی کاروائی کررہا ہے اس لیے ریفرنس کو کالعدم قرار دیکر مقدمہ سے بری کیا جائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -