آمدن سے زائد اثاثے‘ شوکت محمود بسرا کی  طرف سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس

  آمدن سے زائد اثاثے‘ شوکت محمود بسرا کی  طرف سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز مسٹر جسٹس (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)
طارق سلیم شیخ اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت محمود بسرا کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ہے۔اس موقع پر نیب حکام نے موقف اپنایا کہ پٹشنر کے وارنٹ جاری نہیں کیے گئے ان کے خلاف جاری انکوائری میں نتائج مثبت یعنی پٹشنر کے حق میں ہیں انکو منتقل شدہ جائیدادیں قانونی اعتبار سے درست ہیں اس پر انکی گرفتاری مطلوب نہیں ہے نیب کے مذکورہ بیان پر پٹشنر نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں شوکت محمود بسرا نے کونسل رانا آصف سعید کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف قومی احتساب بیورو ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نوٹس بھجوایا وہ انہیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں اس لئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے کیس کا دفاع کرسکے۔ وہ معروف سیاسی شخصیت ہیں اور انکا تعلق ہارون آباد ضلع بہاولنگر سے ہے۔
واپس