ڈہرکی: 10 ڈاکوؤں کا یوٹیلیٹی سٹور ویئر ہاؤس پر دھاوا‘ لوٹ مار 

ڈہرکی: 10 ڈاکوؤں کا یوٹیلیٹی سٹور ویئر ہاؤس پر دھاوا‘ لوٹ مار 

  

ڈہرکی (نامہ نگار) یوٹیلیٹی اسٹور کے وئیر ہاؤس میں 10 نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر سیکورٹی اور دیگر عملے کو یرغمال بنا کر 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا اور(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

 فرار ہوگئے پولیس اطلاع کے باوجود نہ پہنچی مسلح افراد 4 گھنٹوں تک یوٹیلیٹی اسٹور کے وئیر ہاؤس میں آزادی کے ساتھ لوٹ مار کرتے رہے دوسری جانب پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ہر پہلو سے تحقیقات کرکے بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے گا

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -