پولیس کا کچہ میں آپریشن‘ فائرنگ کا تبادلہ‘ ڈاکو فرار‘ سہولت کار گرفتار
ڈہرکی (نامہ نگار) کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کیا ہے‘ ڈاکوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ میں ڈاکو فرار ہوگئے‘6 سہولت (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
کار گرفتار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے قریب کچے کے علاقے میں ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی ہدایات پر ڈاکوں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ضلع بھر کی پولیس بھاری مشینری کے ہمراہ کچے کے علاقے میں داخل ہوگئی پولیس اور ڈاکوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ڈاکوں کی 4 کمین گاہوں کو آگ لگا کر جلا دیا گیا ہے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو اپنی جان بچا کر اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے ملنے والا اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا اور پولیس نے ڈاکوں کے6 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کچے علاقے میں ڈاکوں کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے واضع رہے کہ چند روز قبل کچے کے علاقے میں پولیس پکٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے ڈاکوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا اور ان سے سرکاری ہتھیار چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
سہولت کار