موجودہ معاشی صورتحال تشویشناک ہے،خواجہ اظہر گلشن

موجودہ معاشی صورتحال تشویشناک ہے،خواجہ اظہر گلشن

  

لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اجلاس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود،  پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں قومی تاجر اتحاد کے قائدین نے ملک کے معاشی اعشاریوں کی گرتی ہوئی صورت حال مہنگائی غربت بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں بازاروں میں تاجر دگرگوں معاشی حالات کے ہاتھوں مشکلات سے دو چار ہیں۔ حکومت معاشی بحران اور مسائل سے نکلنے کیلئے تاجروں کو معاشی فیصلوں میں مشاورت کا حصہ بنائے۔ تاجر رہنماوں کو اسٹیک ہولڈر بنا کر معاشی حکمت عملی مرتب کی جائے۔

 تو اس کے دور رس نتائج نکلیں گے۔ تاجر کمیونٹی ملک کی وفادار اور وطن پر جان و مال نچھاور کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔ سچے پر خلوص پاکستان کے محب وطن طبقے کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ حکومت چھوٹے تاجر کیلئے قرض حسنہ سکیم کا اجرا کرے۔ تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں سبسڈیز اور ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے۔ بزنس کمیونٹی کو ملک کے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح بحران سے نکالنے کیلئے احساس اور تعاون کی پالیسیز اپنائے۔ ملکی معیشت کی بقا ترقی و خوشحالی کی تابندہ صبح کے آغاز کیلئے تاجر اور تجارتی مراکز کی رونق اور مسائل سے پاک نظام کی تشکیل ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ تاکہ تاجر مسائل سے نکل کر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔ اجلاس میں قومی تاجر اتحاد کے رہنماوں خوشنود بٹ، شیخ فضل الہی،راو محمد اکرم خان، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، اختر خان نیازی، حاجی ارشاد اور اویس بٹ سمیت بڑی تعداد میں تاجروں نے اجلاس میں شرکت کرکے قومی تاجر اتحاد کے ٹریڈرز ریفارمز ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت سے جلد اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -