مہنگائی: حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر مزید ریلیف فراہم کرے‘ شہری 

  مہنگائی: حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر مزید ریلیف فراہم کرے‘ شہری 

  

ملتان (  نیوز  رپورٹر)  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروش مافیا کے خلاف ڈنگ ٹپاو اقدامات و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اوپن مارکیٹوں میں جرمانوں تک محدود (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

رہنے کے باعث مہنگائی کنٹرول کرنے اور انتظامیہ کی جانب سے اشیائے خورونوش بارے مقررہ نرخنامہ پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گرانفروش مافیا شہریوں کی جیبوں پر بڑی دلیری سے ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہے دوسری طرف وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے زیر اہتمام سبسڈائز گھی، چینی، آٹا، چاول اور دالوں کی فراہمی بھی وقفہ وقفہ کے تعطل سے شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے قیمتوں میں اضافہ کی تجویز پر مبنی سمری سے شہریوں بالخصوص غریب طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد نے ان اشیا کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کو بلاجواز اور معاشی بدحالی سے دوچار عوام پر ظلم ڈھانے کے مترادف قرار دیا ہے پاکستان سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد ریاض، مرید حسین، محمد اشفاق، محمد کلیم اللہ، امام بخش، مسز اکرم، ریاض الحسن، شاہدہ اعجاز، مسز اشفاق اور طالبہ فاطمہ ریاض نے کہا کہ ملک کے متوسط طبقے کے لیئے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیائے خورونوش کی فراہمی ان کٹھن حالات میں کسی نعمت سے کم نہ ہے تاہم اب بھی بعض بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں محدود آمدنی والوں کی قوت خرید سے باہر ہیں حکومت عام شہریوں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز پر مزید ریلیف دینے کا اہتمام کرے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھانے کی نوید پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے پسے ہوئے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر ہوا ہے پچھلے چند برسوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں دو سے تین سو فیصد اضافہ ہوا ہے یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق چینی، آٹا، گھی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا البتہ برانڈڈ گھی کی قیمت میں 30 روپے کلو تک اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اب بھی یوٹیلٹی برانڈ ایک کلو گھی کے پیکٹ پر 100 روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے اسی طرح آٹا، چاول، چینی اور دالوں کی قیمتیں سبسڈائز سطح پر صارفین کو فراہم کی جارہی ہیں۔

شہری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -