وزیراعظم کی قیادت میں کارکن متحد ہیں،ساجدہ فاروق

 وزیراعظم کی قیادت میں کارکن متحد ہیں،ساجدہ فاروق

  

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف وومن ونگ لاہور کینٹ کی صدر ساجدہ فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور کینٹ کی وارڈ نمبر 4کے علاقے 28 بازار کے علاقے میں تنظیم سازی کے حوالے سے پارٹی خواتین کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ اس موقع پر ساجدہ فاروق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب لوگ اکٹھے اور متحد ہیں اور انشائاللہ بہت جلد لاہور کینٹ کی تمام وارڈز میں وومن ونگ کی تنظیم سازی مکمل کر لیں گے۔

 ساجدہ فاروق نے مزید کہا کہ مارچ میں ہونے والے سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور سینٹ الیکشن میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اپوزیشن کو عبرت ناک شکست ہو گی۔ انہوں نے میٹنگ میں شریک خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ میٹنگ میں جنرل سیکرٹری لاہور کینٹ لبنی ملک۔ نائب صدر فرزانہ ظہیر۔ رضوانہ ارشاد۔ ثناء  ندیم۔ راحیلہ جمیل۔ صنوبر شہزادی۔ قراہ العین۔ رمشا۔ عظمی۔ تحسین۔ نورین راحیل۔ اسماء۔ عائشہ جاوید۔ عاصمہ اور دیگر خواتین کارکنان نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -