ملتان ائیر پورٹ:مسافر کے بیگ سے گولیاں برآمد

    ملتان ائیر پورٹ:مسافر کے بیگ سے گولیاں برآمد

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر)  انٹرنیشنل ایئر پورٹ ملتان سے نجی ایئر لائن کی پرواز سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

بیگ سے دوران تلاشی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے گولیاں برآمد کرلی۔تفصیل کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن میں سوار ہوکرشارجہ جانے والے مسافر سوات کے رہائشی نورا دین ولد عبدالباقی جبکہ امتیاز کریم کے بیگ سے دوران تلاشی دونوں مسافروں کے بیگ سے دوعدد گولیاں برآمد کرلیں، اے ایس ایف سٹاف نے مسافروں کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فلائٹ میں سوار ہونے کی اجازت دے دی گئی، اے ایس ایف کے مطابق مسافروں کے بیگ میں دانستہ طور پر گولیاں پائی گئی تھی جن کی کارروائی کے بعد فلائٹ میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔

پوچھ گچھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -