تجاوزات‘ قبضہ مافیا کیخلاف شکنجہ  تیارقیمتی سرکاری اراضی واگذار

تجاوزات‘ قبضہ مافیا کیخلاف شکنجہ  تیارقیمتی سرکاری اراضی واگذار

  

بہاولپور‘ سمہ سٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار)  حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمہ اور سرکاری اراضی(بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

 پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کامران اشرف نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال کی نگرانی میں تحصیل حاصل پور کے علاقہ چک نمبر 20/FWمیں ریونیو فیلڈ عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے 48کنال زرعی سرکاری اراضی واگزار کرا لی جس کی مالیت 7.8ملین روپے سے زائد ہے۔ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے فصلیں کاشت کی ہوئی تھیں۔ ٹریکٹر چلا کر سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کامران اشرف نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بہاول پور میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی عذمان چوہدری نے ریونیو سٹاف کے ہمراہ بہاول پور سٹی کے علاقہ موضع ڈیرہ مستی میں کاروائی کرتے ہوئے 15ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی جس کی مالیت 75ملین روپے سے زائد ہے۔ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے فصل کاشت کی ہوئی تھی۔ ٹریکٹر چلا کر سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خاں سیال کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو فیلڈ عملہ ضلع بھر میں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرا رہے ہیں اور قبضہ مافیا کے خلا قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واگذار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -