چناب کالج کے وفد نے پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)چناب کالج شورکوٹ کے 24 رکنی وفد نے وائس پرنسپل، پروفیسررائے شوکت حیات کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا۔طلباء نے پنجاب اسمبلی کی ساخت، سٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارکردگی اور قانون سازی کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کا ایوان،مختلف شعبہ جات اور لائبریری کا دورہ کیا۔ وفد نے نئی اسمبلی بلڈنگ کا ماڈل بھی دیکھا۔ طلباء کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 2003 سے پنجاب اسمبلی کے تمام اجلاس براہ راست دیکھے جا سکتے ہیں۔