حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے،اورنگزیب برکی

حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے،اورنگزیب برکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء  سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ اڑھائی سال گزر جانے کے باوجود بھی نااہل حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ نئے پاکستان میں تبدیلی کے آثار آٹا چینی گیس بجلی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ بحران کی صورت میں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

۔ معاشی پالیسی کے میدان میں بد انتظامی سے معاملات مزید خرب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 250 ارب کا گردشی قرضہ فوری اتارنے کیلئے اگست میں بجلی مزید 10 فیصد مہنگی ہوگی۔ 160 ارب کے سرکلر ڈیٹ کے خاتمہ کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر پیداواری لاگت مکمل طور پر صارفین پر ڈال کر انکے معاشی معاملات مزید ابتر ہوجائیں گے۔ 

  

مکمل پیداواری لاگت کی عدم وصولی سبسڈیز لائن لاسز سرکلر ڈیٹ کی اہم وجوہات قرار آئی ایم ایف کو پلان پیش کیا جائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -