رشوت وصولی‘ دو پٹواریوں کیخلاف انکوائری شروع

رشوت وصولی‘ دو پٹواریوں کیخلاف انکوائری شروع

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  انتقال درج کرنے کی مد میں شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرنے اور جمع بندی کی نقل (بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

جاری کرنے کے الزام  پر اینٹی کرپشن نے دو پٹواریوں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن  کو انکوائری مقرر کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ملتان کے رہائشی محمد امین انصاری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ موضع جہانگیر آباد کے پٹواری ابرار شاہ نے اس سے انتقال درج کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی۔جو زیادتی ہوئی ہے۔جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مذکورہ پٹواری کے خلاف ریگولر انکوائری کا احکامات جاری کیئے ہیں۔اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔مزید برآں شہری کو جمع بندی کی نقل دینے عوض 20 ہزار رشوت وصول کرنے پر افضل پٹواری کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔جسکے انکوائری افسر ملک راشد تھہیم ہیں۔

رشوت وصولی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -