ضمنی کے بعد سینیٹ الیکشن میں بھی پی ٹی  آئی کو شکست ہوگی‘ چودھری یوسف‘ خالد ڈوگر

  ضمنی کے بعد سینیٹ الیکشن میں بھی پی ٹی  آئی کو شکست ہوگی‘ چودھری یوسف‘ ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ضمنی انتخابات میں عوام نے حکومت(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

 کو ووٹ نہ ڈال کر ثابت کیا کے وہ مہنگائی و بیروزگاری سے تنگ آچکے ہیں اور قائد میاں محمد نواز کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کو تسلیم کیا وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئے گی ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری یوسف کسیلیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی خالد ڈوگر نے مقامی تاجر ماجد شوکت کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان میں ترقیاتی کام کروائے موٹر وے جیسے میگا پروجیکٹ کی تعمیر کو عملی جامہ پہنایا اس حکومت نے ہمارے ہی پروجیکٹس پر افتتاح کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ان کی بد دیانتی اور ڈرامے بازی عوام کے سامنے آچکی ہے سینٹ الیکشن میں بھی حکومت کو شکست ہو گی۔اس موقع پر سابقہ چیئر مین مارکیٹ کمیٹی راؤ محمد وکیل، علی ہمایوں، شیخ علی کھنہ جنرل سیکرٹری ایمرا وہاڑی اور مرزاآصف موجود تھے۔

یوسف/ خالد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -