”پاکستان“کی خبر پر ایکشن،گرین بیلٹس کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات

”پاکستان“کی خبر پر ایکشن،گرین بیلٹس کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) علامہ اقبال ٹاؤن کی گرین بیلٹس کی اینٹیں اور جنگلا چوری کرنے کی خبر کی روزنامہ پاکستان میں اشاعت پر ڈی جی پی ایچ اے نے ایکشن لے لیا گرین بیلٹس کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کا انتظام کرنے کاحکم۔ اہل علاقہ کا کامران بلاک سے نشتر بلاک گرین بیلٹس دوبارہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ دو سال سے دو دفعہ گرین بیلٹس بنانے ٹھیکہ دینے اور کام مکمل نہ کرنے کا نوٹس لینے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے معززین علاقہ کا کہنا ہے دو دفعہ فنڈ کی منظوری کے بعد بھی گرین بیلٹس کا مکمل نہ ہونا سمجھ سے بلاتر ہے ڈی جی پی ایچ اے ملازموں کو معطل کرنے کی بجائے گرین بیلٹس کو بنانے اور اس کی حفاظت کا انتظام کرائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -