جہانیاں: رحمانی برادری افتخار نذیر گروپ میں شامل  (ن) لیگ ہی اگلا الیکشن جیتے گی‘ ایم این اے

      جہانیاں: رحمانی برادری افتخار نذیر گروپ میں شامل  (ن) لیگ ہی اگلا الیکشن ...

  

 ٹھٹھہ صادق آ باد (نامہ نگار) رحمانی برادری تحصیل جہانیاں کے صدر (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی وکرم داد کھگہ اتحاد کو خیر باد کہتے ہوئے افتخار نذیر گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا‘  تفصیل کے مطابق رحمانی برادری کی سرکردہ شخصیات جن میں یوسف رحمانی صدر رحمانی برادری ایسوسی ایشن تحصیل جہانیاں. محمد اقبال عرف بالو. ڈاکٹر امجد علی رحمانی. ندیم تاج رحمانی. محمد آصف رحمانی. محمد کاشف رحمانی. محمد خورشید رحمانی. محمد ظفر رحمانی. محمد ناصر رحمانی. اصغر علی رحمانی.شوکت علی رحمانی. بابا امام دین رحمانی. عبدالحفیظ رحمانی. فیض محمد رحمانی. محمد اسلم رحمانی سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی و کرم داد گھگہ اتحاد سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری افتخار نذیر ایم این اے اور حاجی عطا الرحمن ایم پی اے کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری افتخار نذیر نے کہا کہ چونکہ ابھی کسی بھی قسم الیکشن کا امکان نہ ہے لیکن لوگوں کا جوق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ اگلا دور ن لیگ اور عوامی خدمت کرنے والوں کا ہے چونکہ رحمانی برادری کی اکثریت پہلے بھی ہمارے ساتھ ہوتی تھی لیکن آج مزید سینکڑوں افراد نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرکے ہوا کا رخ یکسر بدل دیا ہے اس موقع پرمحمد یوسف رحمانی صدر رحمانی برادری جہانیاں محمد عدنان رحمانی۔محمد رفیق شہزاد رحمانی۔ٹیپو رحمانی.اقبال رحمانی۔ندیم تاج رحمانی۔یاسین رحمانی۔اختر بھٹو رحمانی۔ارشاد رحمانی۔اللہ رکھا  رحمانی۔امجد رحمانی۔عمران طالب۔ریاض رحمانی۔ عارف رحمانی۔شبیر رحمانی۔عابد رحمانی۔اسلم ماڈرن۔بپو سرور رحمانی۔عبدالمجید رحمانی۔شہزاد رحمانی سمیت دیگر سینکڑوں افراد بھی موجود تھے۔

شمولیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -