چودھری رحمت علی کا جسد خاکی وطن لایا جائے،اسلم گجر،سجاد نذیر

چودھری رحمت علی کا جسد خاکی وطن لایا جائے،اسلم گجر،سجاد نذیر

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی) انجمن مرکزیہ گجرا ں پاکستان کا ایک اہم مرکزی اجلاس صدر چودھری اسلم گجر کی زیر صدارت فیصل آباد کے لائیلپور کولڈ سٹوریج میں  ہوا جس میں جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری سجاد نذیر گجر‘ رحم الٰہی گجر اور مقامی و ضلعی مرکزی ممبران برادری کے معززین نے شرکت کی۔اجلاس میں چودھری اسلم گجر اور چودھری سجاد نذیر گجر کی جانب سے نقاش پاکستان چو دھری رحمت علی گجر کی70 ویں برسی پر انہیں مسلمانان ہند کو ایک الگ وطن کی سوچ دینے اور اس مملکت خداداد کا نام پاکستان رکھنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے افکار اورسچی سوچ کو اجاگر کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت وقت کو چو دھر ی رحمت علی کا جسد خاکی برطانیہ سے عزت و احترام اور ملکی ہیرو کے طور پر پاکستان لانے کے وعدے کو پورا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -