تحفظ حقوق اطفال کو موثر بنایا جائے گا،سید یاورعباس بخاری

تحفظ حقوق اطفال کو موثر بنایا جائے گا،سید یاورعباس بخاری

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری سے یونیسیف کے ڈپٹی ہیڈ ڈاکٹر تاج الدین اوؤلے  نے ملاقات کی۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر حسن اقبال، ڈائریکٹر پروگرامز عرفان گوندل، چیف آف فیلڈ یونیسیف پنجاب، چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز زاہدہ منظور اور عائشہ خا ن بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر تاج الدین اوؤلے نے پنجاب میں یونیسیف کی جانب سے تعاون بڑھانے کی پیشکش کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تحفظ حقوق اطفال کومزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں ضروری اصلاحات لائی جا رہی ہیں تاکہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ یاور بخاری نے مزیدکہا کہ کم عمری کی شادیاں اہم سماجی مسئلہ ہے جس کا تدارک کرنا ہوگا۔

کیونکہ چائلڈ میرج سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جو سماجی ابتری کا باعث بن سکتی ہیں۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر حسن اقبال نے کہا کہ مسودہ بل فائنل کرنے سے پہلے متعلقین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔  اس کے ساتھ ساتھ برتھ رجسٹریشن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تاج الدین اوؤلے نے محکمہ سوشل ویلفیئرکے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کو یقینی بنانے کیلئے یونیسیف ضروری تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ چیف آف فیلڈ ول براڈ نگیمبی نے کہا کہ بچہ مزدوری کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے مزید اقدامات درکار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -