سول سروسز افسران کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ساتھ ملاقات

سول سروسز افسران کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(نیوز رپورٹر)سول سروسز کے دس افسران کے وفد نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کا اہتمام کامن ٹریننگ پروگرام کے تحت سول سروسز اکیڈمی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری نے وفد کو سول سیکریٹیریٹ کے انتظامی معاملات سے آگاہ کیا اورکہا کہ مشترکہ تربیتی پروگرام کا مقصد مختلف علاقوں اور سروس گروپس سے تعلق رکھنے والے افسران کے مابین ہم آہنگی کا فروغ ہے۔ ایسے تربیتی مواقعوں سے نئے افسران کو وفاقی اور صوبائی سطح پر مختلف اداروں کے سرکاری امور کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

ایسے تربیتی پروگراموں سے افسران کو منتخب علاقوں کے سماجی، ثقافتی اور معاشی امور کا مطالعہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 اس حوالے سے گڈ گورننس اور بہترین سروس ڈیلیوری کا حصول ہر افسر کا بنیادی ایجنڈا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کا بنیادی کردار عوام کی خدمت ہے جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جا سکتی۔ اسی طرح عام آدمی کے مسائل کا بر وقت ازالہ بہترین کارکردگی میں شمار ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب وسائل کا صحیح استعمال افسران کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اوراس حوالے سے ایسی پالیسیز اور فریم ورک تیار کیے جائیں جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -