اپوزیشن کے ارکان کو خریدنا قابل مذمت ہے،بیلم حسنین

 اپوزیشن کے ارکان کو خریدنا قابل مذمت ہے،بیلم حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلیوں کو خریدنا قابل مذمت ہے، حکومت کو سینٹ الیکشن میں ہی ایم این اے اور ایم پی اے کو مراعات دینا یادآتا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ اس بات کا ایکشن لے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکومت جو چاہے کرے سینٹ میں پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی۔ ہم الیکشن میں پیسہ نہیں خرچ کرتے اپنے نظریہ کی بنیاد پرکامیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ناجائز حربوں سے باز رہے۔

 اور ہمارے ارکان کو توڑنے کی کوشش بند کرے۔