ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہونگے،صفدر بٹ

 ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہونگے،صفدر بٹ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب  کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات، وزیراعظم عمران خان کی دیانتداری کا کھلا ثبوت ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں ضمیر فروش ارکان کے خلاف کاروائی اور بلا امتیاز احتساب پی ٹی آئی کے کرپشن سے پاک ویژن کی عملی تصویر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کرپشن سے پاک نظام کا نعرہ لے کر میدان عمل میں نکلی ہے۔

 عوام کے مقدس مینڈیٹ کی بے حرمتی روکنے کیلئے سخت اقدامات پر پی ٹی آئی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ قائد عمران خان پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کررہے ہیں۔ ماضی میں  بوسیدہ نظام نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کئے رکھا۔ پی ٹی آئی بندربانٹ لوٹ مار اور مک مکا کی سیاست کو سمندر برد کرچکی ہے۔ کرپشن اور لوٹ مار کی دولت بچانے کا پی ڈی ایم ایجنڈا بری طرح پٹ چکا ہے۔ ملک کے غیور عوام ٹو پارٹی سسٹم اور اسٹیٹس کو کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔ قوم کی تقدیر سنورنے جارہی ہے وزیراعظم پاکستان عمران وطن عزیز کو اقوام عالم میں عزت اور وقار کا مقام دلائیں گے۔ سبز پاسپورٹ اور سبز ہلالی پرچم دنیا میں امن ترقی شعور اور خوشحالی کی ضمانت سمجھا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -