ناکام پالیسیوں نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو خوار کر دیا،اشرف بھٹی

ناکام پالیسیوں نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو خوار کر دیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پڑھا لکھا نوجوان، کسان، مزدور سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ خوار ہو گئے ہیں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ملک کا مستقبل گندگی کے ڈھیروں میں روٹی کے ٹکڑے تلاش کرتا پھر رہاہے۔ ملک کو حقیقی تبدیلی چاہیے کھوکھلی تبدیلی سے عوام تنگ آ گئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت جلد آنے والا ہے جب انتخابات میں پیسے کی بجائے کریکٹر کو دیکھا جائے گا۔

قوم کو یقین دلاتاہوں کہ ملک کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے جعلی تبدیلی والوں کو قوم نے ضمنی الیکشن میں بھرپور جواب دیدیا ہے اب سینیٹ کے الیکشن میں بھی اپوزیشن جیت جائے گی اور تبدیلی سرکار بلا مقابلہ ہی ہار جائے گی آنیو الا وقت پیپلز پارتی کا ہے اور طاقت کا سر چشمہ عوام بنیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -